یمنی شہر عبین میں اسلحہ کے ایک گودام میں رونما ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔
علاقے کے مکینوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق عبین کی تحصیل لیودر میں اسلحہ ساز ایک تاجر کے تین منزلہ گودام میں دھماکہ رونما ہوا۔
شعبہ صحت کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مکمل طور پر زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے آتے ہوئے 6 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہےکہ اسپتال میں زیر علاج لیے جانے والے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔