ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اسپیکر اسمبلی کا 55 ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد کا فون

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے عید الاضحی کے موقع پر 5 ممالک کی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سربراہان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نوردی ن جان اسماعیلوف، ازبکستان کی سینیٹ کی صدر تنزیلہ ناربایفا، متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے صدر ساقر غوباش، ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر تان سری اظہر عزیزان ہارون، قازقستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یرلان کوشانوف اور شمالی مقدونیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر طلعت جعفری سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا۔

شن توپ نے اپنے ہم منصبوں ان کے  عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ عید الاضحی عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لیے صحت، تندرستی، امن اور سکون لے کر آئے۔

ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ عید مبارک کے ساتھ ساتھ باہمی  تعلقات، حالیہ علاقائی اور سیاسی پیش رفت پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں