پاکستان کے متعدد علاقے مون سون بارشوں کی زد میں ہیں، سیلاب اور مختلف حادثے میں 76 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خیبر پختون خواہ، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہیاں مچادیں
ملک گیر مختلف حادثات اور مکانات کی چھتیں منہدم ہونےکے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران ملبے میں دبے جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی اسپتال منتقل کر دیا۔
بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔