ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے ڈوب گئے۔

شہر میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش ابھی بھی مکمل طور پر تھمی نہیں ہے اور آسمان پر منڈلاتے سیاہ بادل مزید پارش کا پیغام دے رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے بھی شہریوں کو گھر سے باہر نہ جانے کی تلقین کی جا رہی ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں 1299 ڈائل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

کمشنر کراچی نے اپنے پیغام میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 106، قائد آباد میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ فیصل بیس پر 65، اورنگی ٹاؤن میں 56، اولڈ ایئر پورٹ پر 49، گلشنِ حدید میں 46 اور جناح ٹرمینل پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرۂ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم کو بحیرۂ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں