ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور چور کے بیانیے سے نہیں چھپ سکتی۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھُپ نہیں سکتی، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا، عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے، کرپشن، نالائقی اور نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں