English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکیرین میں مقیم افراد کو روسی شہریت دینے کے عمل کو آسان بنا دیا گیا

القمر

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے  یوکیرین میں  مقیم   افراد کو  روسی شہریت دینے کے عمل کو سہل بنانے والی ایک  قرار داد کی منظوری دے دی۔

روسی ریاستی قانون انفارمیشن سسٹم میں شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق، ولادیمیر پوتن نے اس حکم نامے کے دائرے کو وسعت دی ہے جو روسی شہریت دینے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

مذکورہ حکم نامے کے ساتھ نام نہاد دونستک اور لوہانسک ریپبلک کے باشندوں سمیت  یوکرین کے تمام علاقوں کے مستقل رہائشیوں کو روسی شہریت کے حصول کے لیے آسان درخواست دینے کا حق حاصل ہو گیا  ہے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں  طے پانے والی ایک قرار داد کی رو سے یوکیرین کے  دونستک اور لوہانسک  علاقوں میں مقیم  شہریو ں کو روسی شہریت   دینے  کے عمل   کو سہل بنایا  گیا تھا، جبکہ 25 مئی کو یوکیرین کے حرسون اور زاپوریا  کے مکینوں  کو بھی  اسی  دائرے میں  شامل کر دیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے