ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سر پر گولیاں لگی بوری بند لاش برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی جس کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے جناح ایونیو عظیم اآباد سوسائٹی کے قریب سے بوری بند نامعلوم شخص کی لاش ملی. پولیس کے مطابق ملزمان نے 40 سالہ شخص کو مذکورہ مقام پر لاکر منہ پر ٹیپ چپکا کر سر پر گولی مارکر قتل کیا۔

ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق مقتول کے سر پر دو گولیاں ماری گئیں ہے مقتول سفید شلوار قمیص اور سینڈل پہنے ہوئے ہے. انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مقتول ملزمان کو جانتا تھا، مقتول کی شناخت کے بعد ملزمان کا سراغ لگانے میں آسانی ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں