English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم میاں شہباز شریف کا چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ

القمر

 اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ٹیلیفون پران کےبھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا۔

اسموقع پر وزیراعظم نے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا،وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے