English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ (ن) نے ’زہریلا کھانے‘ سے متعلق عمران ریاض کے بیان کو مسترد کردیا

القمر

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر قانون ملک احمد خان نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کی جانب سے دوران حراست غلط قسم کی غذا (زہریلا کھانا) دینے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ 

اس حوالے سے ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب عمران ریاض کے الزامات پر اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کو تیار ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیشل بورڈ عمران ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے گا، حکومت پنجاب ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ شوکت خانم ہسپتال سے بھی کرانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران ریاض جس لیول کی تحقیقات کروانا چاہیں یا جس ہسپتال سے ٹیسٹ کروانا چاہیں ہم بالکل تیار ہیں، عمران ریاض کے الزامات بظاہر بے بنیاد نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے