English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس کے جنوب مغرب میں 4 روز سے جاری آگ  سے  لگ بھگ 7 ہزار 300 ہیکٹر کا رقبہ تباہ

القمر

فرانس کے جنوب مغرب میں 4 روز سے جاری آگ  سے  لگ بھگ 7 ہزار 300 ہیکٹر کا رقبہ تباہ ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جولائی کو گروندے کے علاقے کے دو جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایک ہزار سے زائد افراد اور 9 آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ چوتھے د روز بھی کاروائی جاری ہے۔

گروندے کے علاقے آرکاچون اور لینڈیرس میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جہاں ریستوراں اور مکانات کو نقصان پہنچا، وہیں 11 ہزار افراد،  جو علاقے  میں چھٹیاں گزار رہے تھے  کو  آس پاس کے محفوظ مقامات پر منتقل  کردیا گیا ہے۔

اب تک 7 ہزار 300 ہیکٹر اراضی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے