آج 15 جولائی یومِ ڈیموکریسی اور یکجہتی منایا جا رہا ہے۔
یعنی دیگر الفاظ میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت کی چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔
دہشت گرد تنظیم فیتو کی ناکام بغاوت کی کوشش کی رات، ترک قوم نے تاریخ میں مزاحمت کی ایک منفرد مثال پیش کرتے ہوئے، ایک بار پھر ملک کی آزادی کی شمع روش کردی۔
اس رات، اہم سڑکوں، پلوں، چوراہوں، شہروں اور پبلک مقامات اور ترکی کی قومی اسمبلی پر F-16 طیاروں کی بمباری کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر ” میں اپنی قوم کو سڑکوں، گلیوں اور چوراہوں پر نکلنے اور بغاوت کو ناکام بنانے کی دعوت دیتا ہوں۔”
صدر کی اس اپیل پر ترک قوم جوق در جوق سڑکوں اور چوراہوں پر نکل آئے اور سب نے مل کر بغاوت کے سازشی عناصر کے خلاف مزاحمت کی۔
تاہم اس عظیم الشان مزاحمت کے دوران ترکی کے 251 شہری اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اور جب 16 جولائی کا سورج طلوع ہوا تو تو سڑکوں پر شہریوں کی جدوجہد اور بیرکوں میں محب وطن سپاہیوں کی جدوجہد کے نتائج برآمد ہو گئے اور یوں ملک میں بغاوت کو ناکام بنادیا گیا۔
آج اس باوقار مزاحمت کی 6ویں برسی ایک بار پھر منائی جا رہی ہے، جبکہ شہداء کو مختلف تقریبات کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے، اور ان سے وفاداری اور شکرگزاری کے جذبات کا اظہار کیا جا رہاہے۔
