English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف

القمر

 لاہور: پنجاب کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشکوک شخص نےاپنا نام خالدحسین بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا اور لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا۔

اس نے کہا کہ میرا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، مجھے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دیے تھے۔

 

دوسری جانب لاہور میں پی پی 167 میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ لیگی امیدوار نذیر چوہان کی پیسے دیتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے