English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ریلوے اورپی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک  پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس  میں سفر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے