ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، سروسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش برآمد

لاہور کے سروسز اسپتال میں قائم نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک لاش ملی ہے، جس کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپتال میں بطور نرس فرائض سرانجام دیتی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعہ کی تفیش کی جارہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی۔

ابتدائی رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور جامع انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں