English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حامد میر کی تحریک انصاف اور سمیع ابراہیم کی ن لیگ کے خلاف ٹوئیٹ

القمر

پاکستان کے بیشتر اینکر اور صحافی واضع طور پر سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ باالخصوص نیوز چینلز
پر نیوز شوز کرنے والوں اپنی اپنی لائن پکڑ لی ہیں۔ اب تو تجزیہ کار بھی اینکرز سے آگے نکل چکے ہیں۔

سیاسی جماعتوں سے روزانہ کی بنیاد پر لائنز لے کر اسے سوشل میڈیا اور نیوز شوز میں آگے بڑھاتے ہیں۔
جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے ڈاکٹر دانش کی تحریک انصاف کے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی ضمنی انتخابات میں
دھاندلی کے لیکچر کی ویڈیو ری ٹوئیٹ کی ہے۔

اسی طرح بول نیوز کے سمیع ابراہیم کو پہلے پیپلز پارٹی کی لائن لیا کرتے تھے اب کچھ عرصے سے تحریک انصاف کے نظریہ
کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے مسلم لیگ ن کی ویڈیو شئیر کی ہے۔

صحافی اور اینکرز کی وقت سے ساتھ بدلتی لائنز کی وجہ سے عوام بھی ان پر اب اعتماد نہیں کرتے۔ حق بات کرنے کے بجائے
مخصوص جماعت کی لائنز آگے بڑھانے کی وجہ سے ان کے فالورز بھی اسی جماعت ہی کے زیادہ لوگ ہوتے ہیں۔

کیا صحافیوں کی بھی سیاسی جماعت ہے؟

ناقدین کا کہنا ہے کہ اینکرز نیوز شوز میں مخالف نظریات والے مہمانوں کو بولنے کا موقع بھی کم دیتے ہیں۔ اس لیے وہ بھی
خود کو سیاسی لیڈر سمجھنے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے