English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو، منشیات کے گروہ کے سرغنہ کو پکڑنے کے لیےفوجی آپریشن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

القمر

میکسیکو میں  منشیات  کا کاروبار کرنے والے جتھے  کے لیڈر  رافیل کارو کوینتیرو  کی گرفتاری کے  لیے کیے گئے  آپریشن  میں شریک فوجی ہیلی کاپٹر  کے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

میکسیکن نیوی سیکرٹریٹ   سے جاری کردہ بیان کے مطابق منشیات کے گروہ کے سرغنہ رافیل کیرو کوئنترو کی گرفتاری کے لیے آپریشن میں حصہ لینے والا بلیک ہاک قسم کا ملٹری ہیلی کاپٹرریاست سینالووا کے لاس موچیس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جوار میں گر کر تباہ ہو گیا۔

جائے حادثہ کو ایمبولینسیں بھیجی گئی ہیں تو بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار 15 افراد میں سے 14 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی  جا رہی ہے جبکہ آپریشن سے اس کا تعلق ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے