English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ اور ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اہم بیانات

القمر

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ’’ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہ معاہدہ میز پر مذاکرات کا منتظر ہے، البتہ ہم ایران پر اقتصادی دباؤ جاری رکھیں گے۔‘‘

ایران کے ساتھ جوہری  معاہدے  کے قیام کی آخری  تاریخ کا تعین نہ  کرنے کی توضیح کرنے والے سولیوان نے  بتایا کہ ’’اسوقت معاہدہ مذاکرات کی میز پر ہے، اگر ایران نے اس پر آمادگی کا اظہار کیا تو ہم جوہری معاہدے کی شرائط پر مکمل طور پر لوٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

سولیوان نے ایک جانب  معاہدے  کے لیے انتظار کرنے کے وقت دوسری جانب  ایران پر بھاری  پابندیوں پر عمل در آمد کو جاری رکھنے  کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذکورہ معاہدے کی بحالی کے  مذاکرات میز  پر ہمارا کام جاری ہے تو  ہم ایران پر اقتصادی دباو کے عمل درآمد  سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ  حسین امیر  عبدالہیان  نے جوہری مذاکرات  کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد  اچھے، مضبوط اور استحکام پر مبنی   کسی معاہدے  تک  پہنچنا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایران طاقت و منطق کے ساتھ اقتصادی  ترقی کی جانب  پر عزم طریقے سے پیش قدمی کرنے اور پابندیوں کو ہٹائے جانے کے معاملے  میں اپنی با  وقار  جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘ ایرانی عوام اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمارا مقصد  ذی فہم، طاقتور اور قابل دوام کسی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے