English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زیارت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، عمر جاوید کی لاش برآمد

القمر

 راولپنڈی: زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں دہشت گردوں نے لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ کو اغوا کے بعد شہید کردیا، آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران زیارت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی پر علاقے میں کلیئرینس کا عمل شروع کردیا ہے۔

پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد قتل کر دیا تھا جبکہ باقی دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے