English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہاولنگر میں خواتین کو سرعام ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں خواتین کو سرعام حراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ملزم کی نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعے کا نوٹس لیا اور پھر گرفتار عمل میں آئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں کے قلیل وقت میں ملزم شاہد محمود کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ خواتین کو حراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے