ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں دھاندلی شامل ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کیے بغیر لکھا کہ آپ اب تھیلے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ چرا کر نہیں بھاگ سکتے تو دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے۔

انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ دھاندلی کے بغیر یہ نہ پہلے الیکشن جیتے تھے اور نہ انشاء اللہ اب جیت سکتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات سلیکشن نہیں الیکشن ہیں، دھاندلی خان جس ایکس، وائی، زیڈ کردار کا ذکر کررہا ہے وہ آخر میں خود ہی نکلے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں