پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
چیف سیکرٹری کے زیر صدارت اجلاس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور لاقانونیت کسے خلاف سخت کاروائی کیے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ضمنی انتخابات یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز، فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلحہ لے کر آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گا، امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں اور لوگوں کو مسلح کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائیگی۔