روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے ادلیب شہر میں عیسائی باشندوں کے مقیم ہونے والے یعقوبیہ اور جدیدہ دیہاتوں پر فضائی حملے میں7 شہری لقمہ اجل بن گئے جن میں 5 بچے شامل تھے۔
اپوزیشن ایئرکرافٹ آبزرویٹری کے مطابق ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 36 منٹ پر روسی جنگی طیاروں نے لازکیہ کے حمیمیم فوجی اڈے سے اڑان بھرتے ہوئے ادلیب کے مغرب میں واقع یعقوبی اور جودیدہ دیہاتوں پر بمباری کی۔
ادلیب سول ڈیفنس کے حکام سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، گاؤں جودیدہ پر روسی طیاروں کے فضائی حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5 بچوں سمیت 7 شہری ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے عام شہری تھے جنہوں نے شہر حما میں بشار اسد حکومت اور اس کے حامیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی۔