English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان :موہن جو دڑو کی تاریخی دیواروں کو کچھ حصہ منہدم ہوگیا

القمر

پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث  عالمی ثقافتی ورثے میں شامل موہن جو دڑو میں موجود  ساڑھے چار ہزار سال پرانی دیواروں کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا ہے۔

 صوبہ سندھ کے جنوب میں  دریائے سندھ کے قریب واقع موہن جو دڑو 5 ہزار سالہ پرانا تاریخی مقام ہے  ۔

  بتایا گیا ہے کہ  بارشوں کی وجہ سے اس علاقے میں موجود دیواروں کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا ہے جس کی دوبار تعمیر کے لیے ماہرین آثار قدیمہ نے آغاز کر دیا ہے۔

موہن جو دڑو کے یہ تاریخی آثار سن 1922 میں دریافت کیے گئے تھے جو کہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے