English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی فوج کے خرکیف پر حملے

القمر

روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خرکیف کے مرکز کو رات کے وقت 2 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

اس حملے میں کوئی شخص  ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تو  ایک تجارتی مرکز کو بھاری نقصان پہنچا۔

خرکیف ریجن ملٹری ایڈمنسٹریشن کے گورنر اولیگ سینی گوبو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ روسی افواج کی جانب سے شہر کے مرکز میں داغے گئے راکٹوں میں سے ایک دو منزلہ تجارتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ آگ قریبی کار واش میں لگی اور دوسرا راکٹ سڑک پر گرا۔

سینی گوبو  نے کہا ہے کہ  آس پاس کی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، اس حملے  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرینی پولیس صبح سویرے جائے وقوعہ پر گئی اور تحقیقات کیں۔

روسی افواج نے گزشتہ روز خرکیف کے خلاف 3  مختلف  حملے کیے  تھے جن میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے