مغربی افریقی ملک نائجیریا کے صوبے ریورز سے اغوا کردہ 15 بچوں کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کرالیا گیا ۔
ریورز اسٹیٹ پولیس چیف فرائیڈے ایبوکا نے بتایا کہ انہوں نے ریاست کے شہر پورٹ ہارکورٹ میں 2 بچوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک آپریشن کیا گیا ہے۔
ایبوکا نے بتایا کہ آپریشن میں 15 بچوں کو بازیاب کرتے ہوئے انہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور اغوا کنندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
بچوں کو کب اغوا کیا گیا تھا اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
نائیجیریا میں اغوا کرنے پر سزائے موت کے باوجود فدیہ کے لیے ایسے واقعات عام ہیں۔
ملک میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف جنگ کے ایک حصے کے طور پر فدیہ کی ادائیگی ممنوع تھی۔
