ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی، روپے کی ویلیو میں گراوٹ

پاکستانی کرنسی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ نہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پاکستانی معاشی صورتحال کے پیش نظر امریکی ڈالر مزید تگڑا ہو گیا ہے۔

گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

آج کاروباری دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے آٹھ پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 224 روپے سے تجاوز کر گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہو کر223 روپے .42 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 235 روپے پر جا پہنچی تھی۔ دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب سولہ کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس سے روپیہ مضبوط ہوگا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں