English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن "ایردوان  : روس ایسا ملک نہیں ہے جس کی کوئی پراہ ہی نہ کی جائے "

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سربیا کے ہم منصب الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس ایسا ملک نہیں ہے جس کی کوئی پراہ ہی نہ کی جائے ، اور کہا، ’’میں ان لوگوں کو واضح  طور پر کہنا چاہوں گا  آپ روس کی  اہمیت  کم کرکے   غلط کر رہے ہیں۔ روس ایسا ملک نہیں  ہے جس کی کوئی پراہ ہی نہ کی جائے ؟ روس  نے قدرتی گیس کی ترسیل کو روک دیا   ہے جس   سے یورپ میں گیس کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں ۔ اب ہر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم سردیوں سے کیسے بچیں گے۔ روس  نے اپنی گیس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار "ووچک : ہم اگلے سال ترکی سے خریدیں گے”

سربیا کے صدر ووچک نے کہا کہ انہوں نے صدر ایردوان  کے ساتھ دفاعی صنعت پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ "ہم ترکیہ سے ڈرانز  خریدنے کے لیے اگلے سال ایک قدم اٹھائیں گے۔”

 

***روزنامہ  ینی شفق :   پوتن : اگر ترکی ثالثی  کا کردار ادا نہ کرتا تو یہ اناج  ضرورت مندوں تک  نہ  پہنچ پاتا "

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اناج راہداری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ اگر  ثالثی  کا کردار  ادا نہ کرتا تو  یہ اناج ضرورت مند ممالک کو نہیں بلکہ یورپی ممالک کو جاتا۔

 

***روزنامہ صباح "یورپ میں افراتفری ہے، ترکی کے ہوائی اڈوں پر سکون ہے”

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  نے کہا کہ انہوں نے وبا کے دوران ہوا بازی کی صنعت کو دی گئی مدد کا ثمر حاصل  کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ میں افراتفری ہے جبکہ ترکی کے ہوائی اڈوں میں سکون ہے۔

 

***روزنامہ  حریت : ” 2023 میں ترکیہ میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہو گی”

ترکیہ  اپنی آب و ہوا، قدرتی خوبصورتی اور سمندری سیاحت کے ساتھ غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے  اور  توقع ہے کہ 2023 میں 50 ملین سیاح ترکیہ تشریف لائیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے