English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر  ایردوان  کی قیادت میں، خطے میں استحکام قائم کرنے میں مدد ملی ہے: ے صدر الیگزینڈر ووچک

القمر

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک  نے  کہا ہے کہ صدر  ایردوان  کی قیادت میں، خطے میں استحکام کو برقرار رکھنے میں ترکی کا تعمیری کردار انتہائی اہم ہے۔

صدر الیگزینڈر ووچک   نے ان خیالات  کا اظہار  صدر ایردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ "میں ہر ایک کو ترکی جانے کی سفارش کرتا ہوں۔ میرے خیال میں سب کو دیکھنا چاہیے کہ صدر ایردوان    کی قیادت میں اس عظیم ملک نے کیا  کچھ حاصل کیا ہے۔

صدر ایردوان  کے بلقان کے دورے میں ثالثی کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے ووچک نے صدر ایردوان کی مخلصانہ اور پرامن صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم صدر ایردوان  کی بے تکلفی اور خطے کو اہمیت دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی میں  میں  بڑی عزات و احترام سے  گہری دلچسپی لیے ہوئے ہیں ۔ ہم صدر ایردوان کویہاں    گھر کا ہی  احساس دلاتے ہیں۔ میں ہر ایک کو ترکی جانے کی سفارش کرتا ہوں۔ ہر کسی کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس عظیم ملک کے پاس کیا کچھ  ہے اور اس ملک نے   ایردوان کی قیادت میں  کیا کچھ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ترکی کے ساتھ بہت سے شعبوں میں مشترکہ  پراجیکٹسپر کام کررہے ہیں ۔  ہمارے پاس دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کی درخواستیں بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سربیا ترک  ساختہ Bayraktar UAV خریدنا چاہتا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ ہم اسے اگلے سال حاصل کر سکیں گے۔

سربیا کے رہنما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر رجب طیبایردوان  کے اپنے ملک کے دورے کا بھی جائزہ  پیش کیا۔

صدر الیگزینڈر ووچک  نے ترکی اور سربیا کے درمیان شناختی کارڈ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت  نامے   سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان  کی میزبانی کرنا ہمیشہ ایک  اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نے   ترکی اور سربیا کے تعلقات کو جدید تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا یا ہے۔

اس سلسلے میں  میں  اپنے پیارے دوست رجب طیب ایردوان  کا شکر گزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے