English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاست کو ا یک طرف کرکے سیلاب متاثرین کی مدد ہماری ترجیحات کا مرکز ہونا چاہیئے: وزیراعظم شہباز شریف

القمر

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی میڈیا کی تنظیموں سے ملاقات میں دو نکات پر بات کی۔ ایک یہ کہ بہت بڑے پیمانے پر سیلاب کے چیلنج میں ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے اور دوسرا اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ملکی اور عالمی امداد اورمعاونت کا آڈیٹر جنرل پاکستان اور عالمی آڈٹ فرمز سے آڈٹ کرایا جائے گا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ ایک پرجوش ملاقات ابھی ختم ہوئی ہے جس میں انہیں سیلاب کے حجم،اس کے نقصانات،ریسکیو اور ریلیف کی موجودہ صورتحال اور آنے والےتعمیر نو کے چیلنجز پر تفصیلی بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میری ان سے بات چیت کا محور دو بنیادی نکات پر تھا ایک یہ کہ اس سیلاب کے حجم کودیکھ کر ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہییے۔

یہ وقت ہے کہ سیاست کو ا یک طرف کرکے سیلاب متاثرین کی مدد ہماری ترجیحات کا مرکز ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ میرا دوسرا نکتہ یہ تھا کہ میرا عزم ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر ملنے والی امداد اور معاونت کا آڈٹ آڈیٹر جنرل پاکستان اور عالمی آڈٹ فرمز سے کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے