چارلس سوم اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد از خود ہی بادشاہ بن گئے تھے مگر اب ان کے تخت پر بیٹھنے کا شاہی اعلان کردیا گیا۔
ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے 73 سالہ شاہ چارلس سوم کے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر شاہی اعلان جاری کردیا گیا جب کہ انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد قوم سے پہلا خطاب بھی کیا۔
ملکہ برطانیہ 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں، انہوں نے بیٹے کی عمر سے زیادہ وقت تک بادشاہت کی، انہیں طویل عرصے تک تخت پر رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔
ان کے انتقال کے بعد اگرچہ شاہ چارلس سوم از خود بادشاہ بن گئے تھے مگر اب ان کے تخت پر براجمان ہونے کا باضابطہ طور پر شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق شاہ چارلس سوم کے بادشاہ بننے کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے شاہی کونسل کا اجلاس 10 ستمبر کی صبح کو ہوا، جس میں برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹیرس سمیت سابق برطانوی وزرائے اعظم، اعلٰی حکومتی عہیدیدار اور نامور سیاستدان و سماجی رہنما بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں 200 کے قریب شخصیات شریک ہوئیں اور انہوں نے شاہ چارلس کو بادشاہ منتخب کرنے کے علامتی فیصلے کیے اور بعد ازاں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا شاہی فرمان جاری کیا گیا، جس میں شاہ چارلس کے بادشاہ بننے کا اعلان کردیا گیا۔
شاہی اعلان کے بعد شاہ چارلس سوم نے بادشاہ بننے کے حلف نامے پر دستخط بھی کیے اور بعد ازاں انہوں نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ سمیت قوم کی حفاظت کا قسم بھی اٹھایا اور اپنی پوری زندگی دولت مشترکہ، چرچ آف اسکاٹ لینڈ اور قوم کی خدمت میں وقف کرنے کا عزم طاہر کیا۔
King Charles III ends his speech with a simple message of thanks to the Queen
‘And to my darling Mama, as you begin your last great journey to join my dear late Papa, I want simply to say this: thank you’
‘May ‘flights of Angels sing thee to thy rest’ ‘https://t.co/JT1DgpKdev pic.twitter.com/Nm0O7QfZt5
— ITV News (@itvnews) September 9, 2022
ان کے باضابطہ بادشاہ بننے کے بعد برطانیہ کے قومی ترانے کو بھی ٹیلی وژن سمیت عام مقامات پر بھی دوبارہ پڑھا گیا، جس میں ’خدا بادشاہ کو سلامت رکھے‘ کے الفاظ شامل کیے گئے، اس سے پہلے ترانے میں ’خدا ملکہ کو سلامت رکھے‘ کے الفاظ شامل تھے۔
بادشاہ بننے کے بعد شاہ چارلس نے خطاب میں اپنے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم کے جانشین مقرر ہونے کا اعلان بھی کیا، یعنی اب برطانیہ کے اگلے بادشاہ شہزادہ ولیم ہوں گے۔
Service at St Paul’s Cathedral in memory of Queen Elizabeth II ends with first official public rendition of God Save the Kinghttps://t.co/WFKmhPzJaO pic.twitter.com/rbiO6HF01A
— BBC News (UK) (@BBCNews) September 9, 2022
بادشاہ بننے کے بعد شاہ چارلس سوم نے دولت مشترکہ اور قوم سے خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے ملکہ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرنے سمیت انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
شاہ چارلس سوم نے خطاب میں والدہ کی زندگی اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے اپنی پوری زندگی اور خوشیاں عوام کے لیے وقف کیں۔
God Save the King. Goosebumps. 🙏#ENGvSA pic.twitter.com/8V2oFbAy3y
— England’s Barmy Army (@TheBarmyArmy) September 10, 2022
