ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن میں جامع مسجد پر پتھروں سے حملہ

سویڈن کے شہر  جان کوپنگ  میں  ترک محکمہ مذہبی امور   کے سویڈن مذہبی اوقاف کی ایک جامع مسجد پر پتھراو کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ مسجد پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

جان کوپنگ کی جامع مسجد کے بورڈ آف ڈائریکڑز کے رکن مہمت  اوزیر کا کہنا ہے کہ پتھراو  حملے کا اندازہ ہمیں اسوقت ہوا جب ہم نماز جمعہ ادا کرنے کے   لیے مسجد میں یکجا ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس”واقعے کی اطلاع پولیس اور ضروری جگہوں پر دی گئی ہے۔ گزشتہ 3 ماہ میں ہماری مسجد پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ ہم اپنی شکایت کر رہے ہیں، لیکن ہم زیادہ پر امید نہیں ہیں، کیونکہ ہمیں گزشتہ شکایات  سے کوئی نتیجہ نہیں مل سکا۔”

اوزیر نے بتایا کہ  یہ حملہ ممکنہ طور پر  نسل پرستی کی کاروائی تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں