English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 دنوں میں 11 اموات

القمر

بنگلہ دیش میں 2 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے  کے واقعات میں  11 افراد  لقمہ اجل بن گئے۔

ملک کے شمالی علاقے سراج گنج کے علاقے میں گزشتہ روز 9 افراد  قدرتی آفت  کہلائے جانےو الی آسمانی بجلی کے گرنے سے  جان بحق ہو گئے۔

ملک کے جنوب مغرب میں واقع  کھلنا میں آج بجلی گرنے سے دو بھائیوں کی موت واقع ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے اب تک ملک میں آسمانی بجلی گرنے  سے 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے