ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی قبضے سے 30 رہائشی مقامات کو بازیاب کر لیا گیا ہے، صدرِ یوکیرین

یوکیرینی  صدر  ولا دیمر زیلنسکی    نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے مشرق میں واقع خرکیف  علاقے کی  تیس سے زائد رہائشی بستیوں کو  روسی  فوجوں سے  بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

زیلنسکی نے سماجی رابطوں  کے پیج  پر ایجنڈے کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکیرینی فوج، خفیہ سروس اور سیکیورٹی سروس  مختلف طریقوں سے  اپنی فعال کاروائیوں پر کامیابی سے عمل پیرا ہے، ہماری  مسلح فواج نے  تیس سے زائد  رہائشی مقامات کوآزاد کر اتے ہوئے ان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ خرکیف  کے کچھ دیہاتوں  میں  علاقے کو  کنٹرول  میں لینے اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور یہ  آہستہ آہستہ  دیگر  بستیوں پر بھی  کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔

خرکیو ریجن ملٹری ایڈمنسٹریشن کے گورنر اولیگ سینی گوبو نے اعلان کیا کہ یوکرین کی افواج نے خرکیف کے علاقے میں روسی افواج کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

گزشتہ روز یوکرینی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ خرکیف کے علاقے میں 20 سے زائد بستیوں کو روسی افواج سے واپس لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں