English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم ‘اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں’ پر عمل کرنے کا عہد کرے، صدر/ وزیراعظم

صدر مملکت عارف علی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتھک جدوجہد، تدبر اور قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے برصغیر میں مسلمانوں کو اپنے حقوق حاصل ہوئے۔

علیحدہ، علیحدہ جاری بیانات میں ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے خودمختار ریاست کے قیام کا خواب محمد علی جناح کی متحرک لیڈرشپ کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملک دینے پر قائد کی جدوجہد کو یاد رکھتے ہیں، اور یہ عہد کرتے ہیں کہ اتحاد، ایمان اورتنظیم پیدا کرنے کے لیے ان کے مشوروں پر توجہ دیں گے۔

فوٹو:فائل

ان کا کہنا تھا کہ فلاسفر اور شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے بھارتی مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا، اور قائد اعظم نے اسے سچ کر دکھایا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بھائی چارہ، مساوات ہمارے مذہب، ثقافت اور تہذیب کے تمام بنیادی نکات ہیں، اور ہم نے پاکستان کے لیے جنگ لڑی کیونکہ برصغیر میں ان انسانی حقوق سے محرومی کا خطرہ تھا۔

اب ہم سب پاکستانی ہیں، پٹھان، سندھی، بنگالی، پنجابی وغیرہ نہیں، بطور پاکستانی ہمیں احساس، برتاؤ اور ایسا عمل کرنا چاہیے جس سے ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہو اور کچھ نہیں۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ‘اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں’ پر عمل کرنے کا عہد کریں جیسا کہ محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان کو ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے جہاں مساوات، آزادی، انصاف اور جمہوریت کے اسلامی اصولوں کو برقرار رکھا جائے’۔

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ضرورت ہے کہ قوم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک مالیاتی مشکلات میں جکڑا ہوا ہے، اور اس کے ساتھ سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے بھی مقابلہ کررہا ہے۔

وزیراعظم نے یقین کا اظہار کیا کہ ملک نظم و ضبط حاصل کرے گا جس کے سبب نہ صرف مالیاتی اور سیلاب کے بعد کے چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ قائد کے عظیم پاکستان کی منزل تک پہنچنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ راستہ مشکلات سے بھرا ہوا ہے لیکن منزل تک پہنچنا ناممکن نہیں ہے۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے