ترک خفیہ ایجنسی کے آپریشن میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے نام نہاد ٹیم لیڈر ودات اکسچ اور دیگر دو دہشتگردوں کو شمالی عراق کے علاقے اربیل میں ہلاک کر دیا گیا ۔
خبر کے مطابق، ترک خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی کہ پی کےکے کے قاتلانہ ٹیم کا لیڈر ودات اکسچ عرف "شاہان”اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خلیفان نامی علاقے میں روپوش ہے جس پر آپریشن کیا گیا ۔
اس آپریشن میں ودات اکسچ اور دیگر دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
پی کےکے کی یوتھ ونگ YDG-H کی غیر قانونی سرگرمیوں کا راز فاش ہونے پر سال 2015 میں ترکی سے فرار ہونے والا دہشتگرد ودات اکسچ اجرتی قاتل اور بم سازی کی تربیت دیتا تھا۔
