ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چاوش اولو۔ بائراموف ملاقات، "آرمینی اشتعال انگیزی" پر بات چیت

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے، آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر آرمینی فریق کی پیدا کردہ اشتعال انگیزی کے موضوع پر، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

چاوش اولو نے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بائراموف کے ساتھ ملاقات میں ہم نے آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر "آرمینی اشتعال انگیزی” پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ” آرمینیا کو اشتعالی کاروائیوں سے باز آ جانا چاہیے۔ اب انہیں، آذربائیجان کے ساتھ طے کردہ  اتفاقِ رائے کے دائرہ کار میں مذاکرات اور باہمی تعاون پر توجہ دینی چاہیے”۔

واضح رہے کہ آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر دونوں ملکوں کی فوجی یونٹوں کے درمیان بھاری جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

آذربائیجان وزارت دفاع نے، کل شام کے وقت آرمینیا کی طرف سے  ‘داش کیسین’، ‘کیل بچیر’ اور ‘لاچین’ کی سرحدوں سے وسیع پیمانے پر بِلا اشتعال فائرنگ  کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں