English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آذربائیجان: صدر الہام علی یف کا مسلح افواج کے افسران کے ساتھ اجلاس

القمر

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے، آرمینیا  کی طرف سے سرحد پر پیدا کی گئی اشتعال انگیزی کے موضوع پر، مسلح افواج کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں معاملے سے متعلقہ رپورٹیں پیش کی گئیں اور کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر آرمینیا مسلح افواج  کی پیدا کردہ اشتعال انگیزی کا سدّباب کر دیا گیا  اور تمام فرائض و احکامات کو بخوبی پورا کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آرمینیا کی سیاسی قیادت کو درپیش کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور کہا گیا ہے کہ پوری سرحد کی آپریشنل صورتحال آذربائیجان مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے