English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ:آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت ایڈنبرا سے لندن منتقل کر دیا گیا

القمر

برطانیہ کی آ نجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت ایڈنبرا سے لندن منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی شاہ چارلس سوئم آنجہانی ملکہ کا تابوت ایڈنبرا سے لے کر لندن پہنچے، ایڈنبرا  ہوائی اڈے پر اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹریجن نے شاہی اعزاز کے ساتھ انہیں الوداع کیا۔

شاہی فضائیہ کے اڈے نارٹ ہولٹ سے آنجہانی ملکہ کے تابوت کو شاہی جلوس کیساتھ بکنگھم پیلس منتقل کیا گیا۔

شاہ چارلس سوئم نے  شمالی آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ہلز بورو کیسل میں اراکین پارلیمان سے ملاقات کی۔

 شاہ چارلس نے اپنےخطاب میں کہا ملکہ نے کبھی شمالی  آئرلینڈ کے لوگوں کی دادرسی کیلئے کوتاہی نہیں کی تھی ۔

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19ستمبر کو لندن میں ادا کی جائیں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے