English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام، اسرائیل کا دمشق کے مختلف اہم مقامات پر فضائی حملہ

القمر

دعوی کیا گیا ہے کہ شامی  دارالحکومت  دمشق  کے ہوائی اڈے اور بعض فوجی    مقامات پر    اسرائیل  کے فضائی حملے  کے نتیجے میں  ملکی انتظامیہ کے5 فوجی  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسد حکومت کی خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، جو کہ ایک فوجی ذرائع پر مبنی ہے، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے ہوائی اڈے اور دارالحکومت میں حکومتی فورسز کے بعض مقامات پر مقامی وقت کے مطابق شب پونے ایک بجے  حملہ کیا ۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت کے 5 فوجی ہلاک ہو گئے  اور  شامی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

اس حملے کے حوالے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے