ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال میں شدید بارشیں،17افراد ہلاک

 نیپال کے مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد تودے گرنے میں 17 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، نیپال میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں کئی گھر مٹی کے تودے میں دب گئے

امدادی ٹیم نے تباہ حال گھروں کے ملبے سے 17 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پہاڑی علاقوں پر مشتمل نیپال میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں سالانہ ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں تاہم اس سال مون سون بارشوں میں ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں