English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غدار وطن کے ناموں سے منسوب عمارتوں اور مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، وزیر بلدیات

القمر

 کراچی: وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ غدار وطن افراد کے ناموں سے منسوب عمارتوں اور مقامات پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

لیاری میں 32 انچ قطر کی نئی لائن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سرکاری مقامات پر قبضہ کرکے عقوبت خانے بنائے گئے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ غدار وطن ہیں ان کے ناموں سے منسوب عمارتوں اور مقامات کو اصل حالت میں لایا جائے گا اور ایسی تمام عمارتوں یا مقامات کو محب وطنوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم ہال کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ لائن کا پورا اسٹرکچر بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو پانی مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے