English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاغی میں مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو مسافر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاغی کے علاقے ماشکیل بگ ایریا میں مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔

تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے ڈی ایچ کیو دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال منتقلی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ بچے سمیت مزید دو دوران علاج چل بسے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے