ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا تھا، جس کے بعد کئی لوگ نئے فون خریدنے کے لیے پُرجوش تھے تاہم چند صارفین کی جانب سے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایتیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
ایپل فون سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ’9 ٹو 5 میک’ کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کئی صارفین کے ساتھ آئی فون 14 پرو کے کیمرے میں مسئلہ ہے۔
موبائل صارفین نے شکایت کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا اسنیپ چیٹ کے استعمال کے دوران موبائل سے میکینکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رُک جاتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ آٹو فوکس اور فوکس میں بھی مسائل ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور ریڈٹ استعمال کرنے کے دوران ‘لائک’ کے بٹن سے متعلق بھی کئی شکایات رپورٹ ہوئیں، متعدد صارفین نے ان مسائل کی ویڈیو بھی شئیر کی تھی۔
ایک صارف نے شکایت کی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘اسنیپ چیٹ’ استعمال کرتے وقت موبائل فون سے آوازیں آرہی تھیں۔
اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہوئے انہیں کیمرے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
So uh, we’re having some issues with the 14 Pro Max camera pic.twitter.com/7HH1wLFjdF
— Luke Miani (@LukeMiani) September 16, 2022
