صدر رجب طیب ایردوان، جو اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک میں ہیں، سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ” کیا آپ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کرنا چاہیں گے؟”
اس پر صدر ایردوان نے کہا کہ ، "کیوں؟ وہ بائیڈن ہے اور میں ایردوان ہوں۔”
نیویارک میں اپنے رابطوں کو جاری رکھتے ہوئے، صدر ایردوان F-16 طیاروں کی خریداری پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات سے قبل ایردوان نے ایف-16 کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں F-16 طیاروں کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کی جانب سے مثبت رائے ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
صدر ایردوان سے جب صحافیوں نے یہ پوچھا کہ "کیا آپ امریکی صدر جو بائیڈن سے الگ دو طرفہ ملاقات کرنا چاہیں گے؟”
لے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ : "کیوں؟ وہ بائیڈن ہیں اور میں ایردوان ہوں۔” ۔
صدر ایردوان کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ان کے جواب کو بڑی لائیکس ملی ہیں ۔