English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کی روہنگیا پناگزینوں کو امداد

القمر

امریکہ  نے میانمار کے اندر اور باہر رہنے والے روہنگیا باشندوں کے علاوہ بنگلہ دیش میں  قیام پذیر  پنا گزینوں کو  170 ملین ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اگست 2017 سے اب تک روہنگیا کے بحران کا سامنا کرنے میں مدد کے لیے 1.9 بلین ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عطیہ دہندگان پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل میں بھرپور تعاون کریں اور میانمار میں تشدد سے متاثرہ افراد کی مدد میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ  میانمار کے حالات،  بے گھر روہنگیا کی محفوظ، رضاکارانہ، باوقار اور پائیدار واپسی اور دوبارہ انضمام کی اجازت نہیں دیتے، بلنکن نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش حکومت، روہنگیا اور میانمار کے ساتھ مل کر بحران کا حل تلاش کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں 1.2 ملین سے زیادہ روہنگیا مسلما ن قیام پذیر ہیں جو اگست 2017 میں میانمار پر فوجی کریک ڈاؤن کے بعد رخائن ریاست سے فرار ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے