English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگی قیدیوں کا تبادلہ صدر ایردوان کی ذاتی کاوشوں ہی کا نتیجہ ہے: یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ

القمر

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے کہا کہ ترکیہ کی ثالثی میں روس کے ساتھ جنگی  قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے دوران یوکرینی فریق کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر  ایردوان  کی جانب سے کی جانے والی سفارتی  کوششوں کے نتیجے میں 215 جنگی قیدیوں کی یوکرین واپسی پر یوکرین کے ایوان صدر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

یرمک نے کہا کہ یوکرین کے ریاستی ادارے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے آپریشن کے لیے 24 گھنٹے کوششیں  جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں اور     خاص طور پر ترک فریق، اور صدر ایردوان   کے ساتھ ہمارا مسلسل رابطہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

یرمک نےجنگی قیدیوں کے   تبادلہ آپریشن میں ترکیہ کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے کل بھی ایک بہت اہم کردار ادا کیا    اور جنگی قیدیوں  کے آخری  چند فوجیوں کا تبادلہ  انقرہ ہی میں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک اور یوکرین کے اعلیٰ حکام قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے کامیاب  بنانے کے لیے  مسلسل رابطے میں  ہیں اور صدر ایردوان   اور  یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فون پر بات  چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان  نے دو  روز قبل  زیلنسکی سے ملاقات کی، یہ ذاتی بات چیت اور ذاتی ضمانتیں ہیں، اور میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ صدرایردوان  نے کی ذاتی  کاوشوں ہی کے نتیجے میں  یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے