English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسحٰق ڈار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی

القمر

اسلام آباد: سینیٹر اسحٰق ڈار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر منگل کے روز سماعت ہوئی۔ صوبہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار احمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے تحریری بیان جمع کروایا اور اسحٰق ڈار کے خلاف دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔

درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تحریری بیان جمع کرایا۔ تحریری بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ مذکورہ کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، اس کے لئے مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔ درخواست گزار کے بیان کے مطابق وہ اس سلسلے میں ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے