دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلی کیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔
فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ’اکاؤنٹس سینٹر‘ نامی فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین میں بھی متعارف کرایا جا سکے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت اب صارفین فیس بک یا پھر انسٹاگرام کی ایپلی کیشن کے ذریعے دونوں ہی سوشل سائٹس کو استعمال کر سکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت ابتدائی طور پر صارفین کو کسی بھی ایک ایپلی کیشن پر اپنے تمام اکاؤنٹس کو ایڈ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے دونوں ایپس کو استعمال کر سکیں گے۔
یعنی اگر کوئی فیس بک استعمال کر رہا ہوگا تو وہ اسی پر انسٹاگرام آئکون کو کلک کرکے وہیں پر ہی انسٹاگرام پر جا سکے گا اور وہیں سے وہ پوسٹ بھی کرنے کے اہل ہوگا جب کہ صارف کو ایک ہی ایپلی کیشن پر دونوں ایپس کے نوٹی فکیشن بھی موصول ہوں گے۔
We’re introducing new features that make it easier to create, switch between and get notified for multiple profiles on @facebook and @instagram.https://t.co/JN1GXSPrFv pic.twitter.com/nztXYOoCMf
— Meta Newsroom (@MetaNewsroom) September 26, 2022
