English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کے لئے سینیٹ میں قرارداد جمع

القمر

اسلام آباد: سینیٹ اراکین نے لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کو کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس ضمن میں ایک قرارداد سینیٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد پر چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کا عہدہ ایک حساس عہدہ ہے، جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ کمیشن کی سربراہی نہیں کر سکتا۔

قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے جاوید اقبال کے خلاف الزامات کی چھان بین کے لئے پہلے ہی کمیشن بنا رکھا ہے۔ اس لئے انہیں فوری طور پر لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے