ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے جرمن وفاقی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر وولف گینگ کے صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں استعمال کردہ الفاظ پر جرمن وفاقی قومی اسمبلی کے اسپیکر بئربل باس کے نام خط میں ان کی مذمت کی ہے۔
مصطفیٰ شَن توپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ میں نے جرمن وفاقی قومی اسمبلی کے اسپیکر بئربل باس کے نام خط میں ان کے ایک نائب، کوبیکی کی جانب سے صدر ایردوان کے بارے توہین آمیز بیانات کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ترکی جرمنی تعلقات کو تباہ کرنے کے اس گھٹیا رویے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
